ماسکو (اے پی پی) روس نے براہ راست فلسطین اسرائیل مذاکرات شروع کرانے کی مصر کی تجویز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے غزہ پٹی میں حالات کو معمول پر لائے جانے میں مدد مل سکتی ہے۔ یہ بات روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے اپنے مصری ہم منصب کے ساتھ ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ روس اور مصر کے وزرائے خارجہ نے غزہ پٹی میں تشدد بڑھنے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔