اسلام آباد (ثناء نیوز) وفاقی ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں10 فیصد اضافے سے حکومتی اخراجات میں سالانہ30 ارب روپے کا مزید اضافہ ہوگیا۔ نئے مالی سال یعنی جولائی سے شروع ہونے والے مہینے کی بڑھی ہوئی تنخواہیں وفاقی ملازمین کو دی جاچکی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے ایک طرف تنخواہوں اور پینش کے لیے حکومت اضافی 30 ارب روپے ادا کر رہی ہے تو دوسری جانب 230 ارب روپے کے نئے ٹیکسز سے خزانے کو بھرنے کے اقدامات بھی اس بجٹ کا حصہ ہیں جو عوام کی جیب سے ہی نکالے جائیں گے۔
پنشن، تنخواہوں میں اضافے سے وفاقی حکومت کے اخراجات 30ارب بڑھ گئے
Aug 06, 2014