خواتین کو سرعام ہنسنے سے منع کرنے والے ترک نائب وزیراعظم کیخلاف مقدمہ درج

Aug 06, 2014

انقرہ (نیٹ نیوز) ترکی کی خواتین کو سرعام اونچا نہ ہنسنے کا مشورہ دینے والے نائب وزیراعظم بلند آرنج کے خلاف عورتوں کیلئے کام کرنے والی کارکنوں اور چند خواتین ارکان پارلیمان نے مقدمہ درج کرا دیا ہے۔ درخواست میں الزام لگایا گیا ہے نائب وزیراعظم جنسی بنیادوں پر امتیازی سلوک کے چارٹر کی خلاف ورزی کے مرتکب ہوئے ہیں۔ مقدمہ ایک قانونی درخواست کی صورت میں استنبول کی ایک عدالت میں درج کرایا گیا۔

مزیدخبریں