صادق آباد (نمائندہ نوائے وقت) صادق آباد سے تعلق رکھنے والے پاکستانی طالب علم محمد حذیفہ ظفر نے آکسفورڈ یونیورسٹی لندن سے بیسٹ نوبل ایوارڈ حاصل کرکے ملک کانام روشن کردیا۔ محمد حذیفہ ظفر کو آکسفورڈ یونیورسٹی کی جانب سے شاندار تعلیمی ریکارڈ رکھنے کے باعث سکالرشپ دیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے بھی 4 لاکھ روپے نقد انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز آکسفورڈ یونیورسٹی کی سربراہ نے محمد حذیفہ ظفر کو بیسٹ نوبل ایوارڈ دیا۔ محمد حذیفہ ظفر نے فون پر ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ایوارڈ میرے لئے ایک اعزاز ہے۔ انہوںنے بتایا کہ وہ پہلے پاکستانی ہیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ برین سرجن بن کر ملک و قوم کی خدمت کرنا چاہتے ہیں۔