سرحد پار دہشت گردی کے تربیتی کیمپ موجود اور متحرک ہیں: بھارتی وزیر دفاع کی ہرزہ سرائی

Aug 06, 2015

نئی دہلی (صباح نیوز) بھارتی وزیر دفاع منوہر پار یکر نے کہا ہے کہ دہشت گردانہ حملوں کے دوران اب تک 171بھارتی فوجی اہلکار و افسران ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ لائن آف کنٹرول پر اب تک 1000بار سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔ وزیر دفاع نے اعتراف کیا کہ مختلف حادثات میں ائیر فورس کے 39جنگی جہاز تباہ ہو گئے۔ بھارتی وزیر دفاع موہر پار یکر نے لوگ سبھا میں ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک کی سر حدیں فی الوقت محفوظ ہیں اور اس سلسلے میں ہر سطح پر فو جکو جدید خطوط پر استوار کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی ایک ناسور ہے جو سرحد پار سے ہمیں ورثے میں مل رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا دہشت گردانہ حملوں کا سلسلہ ملک میں جاری ہے اور حال ہی میں گرداس پور پنجاب میں بھی ایسا ہی ایک دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے ۔ا نہوں نے کہا کہ میں یہ نہیں کہہ سکتا کہ اس میں کون لوگ ملو ث ہیں لیکن یہ صاف ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردی کے تربیتی کیمپ موجود اور متحرک ہیں۔

مزیدخبریں