لندن (بی بی سی) بلوچستان میں انسداد پولیو سے تعلق رکھنے والے حکام نے کہا ہے علماء و مذہبی رہنما بلوچستان میں آئندہ ماہ سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم میں کردار ادا کریں گے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر بلوچستان کے سربراہ ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے کہا والدین کی جانب سے مذہبی بنیادوں پر بچوں کو پولیو کے قطرے نہ پلانا ایک اہم مسئلہ ہے۔ اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے آئندہ ماہ سے چلائی جانے والی مہم میں معروف علماء اور مذہبی رہنما اپنا کردار ادا کریں گے۔ بلوچستان میں رواں سال پولیو وائرس کے چار کیسز سامنے آئے۔ گزشتہ مہم میں 21,938 بچوں کے والدین نے قطرے پلانے سے انکار کیا تھا لیکن بعد میں 19317 بچوں کو قطرے پلا دیئے گئے۔