خطے میں امن کیلئے مشترکہ علاقائی، عالمی کوششوں کی ضرورت ہے : طارق فاطمی

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا ہے کہ خطے میں امن و سلامتی اور اقتصادی ترقی کے چیلنجوں کو پورا کرنے کیلئے مشترکہ علاقائی اور بین الاقوامی کوششوں کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے افغانستان امور سے متعلق نامزد ہونے والے نائب خصوصی نمائندے تدامیچی یاماموتو سے ملاقات میں کہی ہے۔ دریں اثناء پاکستان میں سعودی عرب کے نئے سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی نے کہا ہے کہ انہیں قیادت کی طرف سے پاک سعودی عرب تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانے اور نئی جہتیں دینے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن