اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی حکومت نے تقرری کے منتظر گریڈ22 کے افسر محمد احسن راجہ کو وزارت کیڈ کے ماتحت ادارے نیشنل کونسل فار سوشل ویلفیئر کا چیئرمین تعینات کر دیا ہے۔ گریڈ20 کے افسر شاہد گل قریشی کو ڈی جی بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام تعینات کر دیا گیا ہے۔ وہ بطور جائنٹ سیکرٹری فنانس ڈویژن خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ اس حوالے سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔