ہری پور (نوائے وقت رپورٹ) ہری پور کے ضمنی انتخابات میں ترقیاتی سکیم کے ممکنہ اعلان کا الیکشن کمشن نے سخت نوٹس لیا ہے۔ الیکشن کمشن نے حکومتی شخصیت کو ہری پور میں ترقیاتی سکیم کے اعلان سے روک دیا۔ این اے 19 ہری پور میں 16 اگست کو ضمنی الیکشن ہونا ہے۔ الیکشن کمشن نے کہا ہے کہ چند دن قبل ترقیاتی سکیم کا اعلان ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔ حکومتی شخصیت کے ممکنہ دورے کی اطلاع پر الیکشن کمشن نے نوٹس لیا۔
الیکشن کمشن نے ہری پور کے ضمنی انتخابات میں ترقیاتی سکیم کے ممکنہ اعلان کا نوٹس لے لیا
Aug 06, 2015