لاس اینجلس (سپورٹس ڈیسک )امریکی باکسر فلوئیڈ مے ویدرہم وطن 12 ستمبر کو آندرے برٹو کے مدمقابل ہونگے جو ان کے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کو امید تھی کہ ستمبر میں ہونے والی فائٹ میں 38 سالہ مے ویدر ان سے فائٹ کریں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا۔لیکن ایسا نہ ہو سکا۔مے ویدر نے گزشتہ چھ سے تین فائٹ ہارنے والے برٹو کا انتخاب کیا جنہیں وکٹر اورٹز، روبرٹو گوئرو اور جیزز سوتو کے ہاتھوں شکستوں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔مے ویدر نے اپنے حریف کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ اپنا بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کی،آندرے برٹو کے خلاف فائٹ بھی مختلف نہیں ہو گی اور میں ان سے کوئی رعایت نہیں برتوں گا۔اگر مے ویدر یہ فائٹ جیت جاتے ہیں تو وہ 1950 کی دہائی کے لیجنڈری امریکی ہیوی ویٹ باکسر مارکیانو کا لگاتار 49 فتوحات کا ریکارڈ برابر کردیں گے جنہوں نے بغیر کوئی پروفیشنل فائٹ ہارے اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔مے ویدر نے اس سے قبل ایک بیان میں کہا تھا کہ 49ویں فائٹ میرے کیریئر کی آخری فائٹ ہو گی۔
امریکی باکسر مے ویدر ڈر گئے ‘آخری فائٹ عامر خان کی بجائے ہم وطن آندرے برٹو سے لڑنے کا اعلان
Aug 06, 2015