الطاف سب سے بڑے دہشت گرد اور غدار ہیں‘نوازشریف فضل الرحمن کے کندھے پر رکھ کر بندوق نہ چلائیں: عمران

پتوکی+ حبیب آباد+ پھولنگر (نامہ نگاران+ نوائے وقت رپورٹ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کسانوں کے سا تھ مل کر تحریک چلا ئے گی، کسانوں کے حقوق کیلئے جنگ لڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پتوکی کے نواحی گائوں واں آدھن میں ق لیگ کے سا بق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری سردار طالب حسن نکئی، رائو شاہد قیوم، ممتاز خالد بھٹی اور تحصیل کونسل پتوکی کے سابقہ ناظم سردار عاطف نکئی اور نکئی گروپ کے دیگر ارکان کی تحریک انصاف میں شمولیت کے موقع پر جلسہ سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت میں حکومت کسانوں کو سپورٹ کرتی ہے مگر پاکستان میں کسانوں کے ساتھ ظلم ہو رہا ہے، ہمیں نیا پاکستان بنانے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ افسوس کی بات ہے کہ قومی اسمبلی کا سپیکر الطاف حسین کو فون کرکے مشورہ کر رہا ہے کہ تحریک واپس لے لیں الطاف حسین ملک کا غدار اور دہشت گرد ہے اگر الطاف حسین سے پوچھنا ہے تو نہ پوچھو ہم اسمبلی سے باہر رہتے ہیں ہمیں اسمبلیوں میں آنے کی ضرورت نہیں۔ نواز شریف آپ فیصلہ کریں مولانا فضل الرحمن کے کندھوں پر رکھ کر بندو ق نہ چلائیں نواز شریف الطاف حسین سے نہ پوچھو۔ انہوں نے کہا کہ میٹرو بس پر جتنی رقم خرچ کی گئی اگر وہ رقم سیلاب کی روک تھام اور کسانوں پر خرچ کی جاتی تو نقصان نہ ہوتا فصلیں بچ جاتیں۔ بلدیاتی الیکشن میں ن لیگ کا مقا بلہ کریں گے انہوں نے ن لیگ کو چیلنج دیا کہ وہ پولیس کے بغیر ایک الیکشن ہی جیت کر دکھا دیں جب تک یہ اپنے سا تھ امپائر کو نہیں ملاتے یہ میچ نہیں جیت سکتے۔ انہوں نے اس موقع پر تحریک انصاف کے پرانے کارکن رانا الماس کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ اس نے اپنی سائیکل فروخت کرکے تحریک انصاف کیلئے کام کیا اور تنظیم بنائی۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق عمران نے کہا کہ الیکشن کا نظام ٹھیک کرنے کی جنگ الگ چلتی رہے گی۔ دو سال میں کسانوں کی حالت ابتر ہو چکی۔ عوام تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ تحریک انصاف آج عروج پر میں نے جوڈیشل کمشن کا فیصلہ تسلیم کیا۔ پہلے ہم دھرنے میں تھے، بنیادی حقوق کی بات کی، اب باقی حقوق کیلئے بھی کھڑے ہوں گے۔ جوڈیشل کمشن نے ثابت کردیا الیکشن کمشن نااہل تھا۔ الیکشن کمشن ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔ چیف الیکشن کمشنر! آپ کمشن کی رپورٹ کی تفتیش کرائیں۔ موجودہ الیکشن کے نظام میں ایماندار لوگ منتخب نہیں ہو سکتے۔ ججوں نے الیکشن کمشن کو بے نقاب کردیا۔ جب تک نیا پاکستان نہیں بناتے سٹیٹس کو کا مقابلہ کریں گے۔ خیبر پی کے میں پولیس نے الیکشن کرائے تو ہمیں 30 فیصد اور فوج نے کرائے تو 45 فیصد ووٹ ملے۔ پنڈی بھٹیاں کے الیکشن میں ایس پی نے ووٹ مانگے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...