چترال (نوائے وقت رپورٹ) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چترال کے سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور انکے ساتھ وقت گزارا۔ جنرل راحیل کو سیلاب سے متعلق بریفنگ دی گئی۔ آرمی چیف نے کہا ہے کہ متاثرین کی مدد کا کام جاری رکھا جائے۔ ایف ڈبلیو او چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ یقینی بنائے، سڑکوں کی بحالی کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں، متاثرین کی مکمل بحالی اور حالات معمول پر آنے تک امدادی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ آرمی چیف نے ایف ڈبلیو او، فوج، ایف سی، آرمی ایوی ایشن کی کارکردگی کو سراہا۔
سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ ایف ڈبلیو اور چترال کا ملک کے دیگر حصوں سے زمینی رابطہ یقینی بنائے: جنرل راحیل
Aug 06, 2015