یوڈی جنیرو (سپورٹس ڈیسک) ریو اولمپکس کی افتتاحی تقریب سے قبل ویمن فٹ بال کا آغاز ہوگیا ہے جس میں میزبان برازیل نے چین کو مات دے دی۔ اولمپکس فٹ بال کے میچز برازیل کے مختلف شہروں میں ہورہے ہیں۔پہلے روز ویمن ایونٹ میں چھ میچز کھیلے گئے۔ ان مقابلوں میں میزبان برازیل نے چین کو تین صفر سے مات دی۔سا سائو پولو میں کھیلے گئے میچ میں کینیڈا نے آسٹریلیا کو دو صفر سے زیر کیا، جرمنی نے زمبابوے کو باآسانی چھ ایک کے اسکور سے ہرایا، امریکا نے نیوزی لینڈ کو دو صفر سے شکست دے دی، فرانس نے بھی حریف ٹیم کولمبیا پر ہاتھ صاف کیا اور اْنہیں چار صفر سے ٹھکانے لگایا۔ایک اور میچ میں سوئیڈن نے جنوبی افریقا کو ایک صفر سے شکست دی۔
رویمنز فٹبال: برازیل‘ کینیڈا‘ جرمنی‘ فرانس‘ سویڈن کی ٹیمیں کامیاب
Aug 06, 2016