زبیر الیاس اپنے نئے گانے کی آڈیو اور ویڈیو ریکارڈنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے

Aug 06, 2016

لاہور (کلچرل رپورٹر) موسیقار انٹرٹینمنٹ کمپنی سنگاپور کے ڈائریکٹر‘ معروف گلوکار و کمپوزر زبیر الیاس اپنے نئے گانے کی آڈیو اور وڈیو ریکارڈنگ کیلئے پاکستان پہنچ گئے۔ زبیر الیاس آجکل مقامی سٹوڈیو میں اپنی آڈیو ریکارڈنگ کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے بتایا کہ انکا نیا گانا مشرقی اور مغر بی موسیقی کا منفرد امتزاج ہے جو میوزک کے شایقین کیلئے ایک نئی جہت ثابت ہو گا۔ انکا کہنا ہے کہ اس ہفتے کے دوران اپنی آڈیو ریکارڈنگ مکمل کرنے کے فوری بعد اسکی وڈیو پر کام کا آغاز کریں گے ۔

مزیدخبریں