برطانوی نیوی نے کثیر القومی ٹاسک فورس کی کمانڈ پاک بحریہ کے سپرد کر دی

اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) برطانیہ کی رائل نیوی نے کثیر القومی کمبائنڈ ٹاسک فورس 150 کی کمانڈ پاک بحریہ کے سپرد کر دی۔ تبدیلی کمانڈ کی پروقار تقریب بحرین میں واقع ہیڈ کوارٹرز یو ایس نیو سینٹ میں منعقد ہوئی جس میں پاکستان نیوی کے کموڈور بلال عبدالناصر نے رائل نیوی کے کموڈور گائے رابنسن سے کمبائنڈ ٹاسک فورس 150- کی کمانڈ سنبھالی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب کمانڈر کمبائنڈ ٹاسک فورس 150- کموڈور بلال عبدالناصر نے یقین دلایا کہ ان کی ٹیم اس اہم ذمہ داری کی انجام دہی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ بحریہ کے مطابق یہ نواں موقع ہے کہ کثیر القومی ٹاسک فورس کی کمانڈ کے لئے پاکستان نیوی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن