سی پیک سے انفراسٹرکچر کے منصوبوں کو افغانستان، ایران تک وسعت دی جائیگی: اسحقٰ ڈار

Aug 06, 2016

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر اسحقٰ ڈار نے کہا ہے کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری نہ صرف دونوں ممالک بلکہ پورے وسط ایشیائی خطہ کیلئے فائدہ مند ثابت ہو گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ سے خوشحالی آئے گی کیونکہ اس منصوبہ سے انفراسٹرکچر کے پراجیکٹس کو بعد ازاں ہمسایہ ممالک افغانستان اور ایران تک وسعت دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تحت سی پیک ایک پائلٹ پراجیکٹ ہے، یہ منصوبہ توانائی اور ٹرانسپورٹ انفراسٹرکچر پر مشتمل ہے۔

مزیدخبریں