حافظ آباد: سپریم کورٹ نے وزیر صحت کے والد افضل تارڑ کو یو سی 8 کے چیئرمین کے عہدہ پر بحال کر دیا

حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) سپریم کورٹ نے وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ کے والد اور سابق ایم۔ این۔ اے چوہدری افضل حسین تارڑ کو یونین کونسل نمبر 8کولو تارڑ کے چیئرمین کے عہدہ پر بحال کردیا جبکہ انکے مدمقابل چوہدری مامون جعفر تارڑ کی جانب سے دائر کی گئی اپیل کو خارج کردیا۔ فیصلہ آنے کی خوشی میں کارکن بھنگڑے اور دھمال ڈالتے رہے، مٹھائیاں تقسیم کی گئیں۔ جبکہ رسولپور تارڑ میں لیگی کارکنوں نے چوہدری محمد بخش تارڑ کی قیادت میں ریلی بھی نکالی۔ افضل تارڑ کو چیئرمین کے عہدہ پر بحال کئے جانے کے بعد اب ضلع کونسل حافظ آباد کی چیئرمین شپ کے لئے بھی وہ مضبوط ترین امیدوار کے طور پر سامنے آگئے ہیں۔ قبل ازیں وہ ضلع کونسل گوجرانوالہ کے چیئرمین اور دو بار ایم۔این ۔اے بھی رہ چکے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...