نئی دہلی (آئی این پی) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس نے مودی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان بھارت کی مسلسل توہین کررہا ہے اور مودی سرکار اب بھی ساڑھی اور شال ڈپلومیسی میں مصروف ہے ،پاکستان میںہمارے وزیر داخلہ کے ساتھ جو سلوک کیا گیا اس پر افسوس ہے ایساپہلے کبھی نہیں ہوا۔بھارتی میڈیا کے مطابق کانگریس رہنما ڈاکٹر اے ایم سنگھوی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ جب وزیر داخلہ راجناتھ سنگھ پاکستان میں موجود تھے اس وقت دہشتگرد کھلے عام بھارت کو گالیاں دیتے اور مذاق اڑاتے رہے ۔بھارتی حکومت نے وزیر داخلہ کو پاکستان بھیجنے سے پہلے کوئی ضمانت کیوں نہیں لی۔