چودھری نثار نے ہسپتال میں علامہ ناصر عباس کی عیادت کی‘ بھوک ہڑتال ختم کرنیکی اپیل مطالبات پورے کرنیکی کوشش کرینگے: وزیرداخلہ

اسلام آباد ( صباح نیوز+نوائے وقت رپورٹ) وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے گزشتہ روز علامہ ناصر عباس کی عیادت کیلئے مقامی اسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے جلد بحالی صحت کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ بات چیت کرتے ہوئے وزیر داخلہ نے کہا کہ صوبائی حکومتوں کی مشاورت سے ان کے مطالبات کے حل کیلئے پوری کوشش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بہت سارے معاملات پر اتفاق رائے پیدا ہو چکا ہے۔وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میں آپ کی بیمار پرسی کے ساتھ ساتھ اس لئے بھی آیا ہوں کہ آپ کو آمادہ کر سکوں کہ بھوک ہڑتال ختم کرکے باقی ماندہ ایشوز پر بھی ہماری رہنمائی کریں۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...