نوازشریف کا فون‘ خورشید شاہ سے اہلیہ کی خیریت دریافت کی‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

Aug 06, 2016

اسلام آباد (آن لائن) وزیراعظم نوازشریف نے اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے اور ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کی ہے، دونوں رہنمائوں کے درمیان ملک کی مجموعی سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو مضبوط کرنے کے لئے مل کر کام کرنا ہو گا، اس موقع پر اپوزیشن لیڈر خورشید نے ان کی اہلیہ کی خیریت دریافت کرنے پر وزیر اعظم کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اپوزیشن اداروں کی مضبوطی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔ دونوں رہنمائوں نے سیاسی مسائل کے حل کے لئے جلد ملاقات پر اتفاق کیا۔

مزیدخبریں