لاہور (خصوصی نامہ نگار)انتہاپسندی،دہشت گردی کے خاتمے کیلئے نوجوان نسل کو جدوجہد کرنی ہوگی۔ اسلام ، قرآن اور جہاد کے نام پر نوجوان نسل کو دہشت گردی اور انتہاپسندی کی طرف راغب کرنے کی کوششیں ہورہی ہیں۔یہ بات پاکستان علماءکونسل کے مرکزی چیئرمین حافظ طاہراشرفی نے جامع مسجد خلفائے راشدین ؓ میں پاکستان طلباءکونسل کے زیر اہتمام ہونے والے تقریری مقابلہ سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس مو قع پر مفتی ریاض جمیل ،مولانا محمد مشتاق لاہوری،مولانا اسلم قادری،قاری عبد الحکیم اطہر ،مولانا حسین آزاد،مفتی شہباز عالم فاروقی ودیگر بھی موجود تھے۔