برمنگھم کے ایجبسٹن گراؤنڈ میں کھیلےجارہے میچ کے چوتھے روزانگلینڈ نے دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان کو پہلی وکٹ 126 کےمجموعی اسکور پر ملی جب انگلش کپتان 66 رنز بنا کر سہیل خان کا شکار بنے،جلد ہی دوسری وکٹ ہیلز کی گری جو 54 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے انہیں محمد عامر نے آؤٹ کیا۔
انگلینڈ کی تیسری وکٹ 221 رنزپرگری،62 رنز پر کھیلتے جو رُوٹ کو یاسر شاہ نے کیچ آؤٹ کر دیا، انگلش ٹیم کی چوتھی وکٹ257کے مجموعی اسکور پرگری جب محمدعامرنےوینس کو 42 رنز بنا پویلین کاراستہ دکھایا جبکہ گیری بیلنس 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے.
پانچ وکٹوں کےنقصان کےبعدمعین علی اور بیرسٹو نے ٹیم کے اسکور کو 414 تک پہنچایا جس سے انگلش ٹیم کی پاکستان پر مجموعی برتری 311 رنز ہوگئی ہے.پاکستان کی جانب سے عامر اور یاسر شاہ نے دو دو جبکہ سہیل خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔