تہران (اے ایف پی) ایران نے میزائل تجربے پر یورپی یونین کی تنقید کو مسترد کر دیا ہے۔ یورپی یونین خارجہ امور کی سربراہ موگرینی نے وزیر خارجہ جواد ظریف سے ملاقات کی۔ اس کے بعد جاری بیان میں ظریف نے کہا 27 جولائی کو سیٹلائٹ کو چھوڑا جانا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی نہیں ہے۔ دونوں رہنما صدر روحانی کی افتتاحی تقریب میں شریک ہوئے تھے۔ قبل ازیں برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے گزشتہ ہفتے امریکہ سے مل کر اقوام متحدہ پر زور دیا تھا ایران کے خلاف ایکشن لیا جائے۔