اسوہ امام علی رضا ؑ کی پےروی کامےابی و سرخروئی ،ابدی نجات کی ضمانت ہے

Aug 06, 2017

راولپنڈی ( اپنے سٹاف رپورٹر سے)قائد ملتِ جعفرےہ آغا سےد حامد علی شاہ موسوی کے اعلان کے مطابق امام ہشتم حضرت علی بن موسیٰ الرضا علےہ السلام کے جشن ولادتِ پُرنور کے سلسلے میںجمعہ کو ”عالمی ایام ضامن “ اختتام پذیر ہو گئے۔اس موقع پر راولپنڈی سمےت تمام چھوٹے بڑے شہروں ،قصبوں اور دےہاتوں کی مساجد و امام بارگاہوں اور دےنی اداروں مےں محافلِ مےلاد ،کانفرنسوں ،سےمےناروں اور سےرت ِامام ضامن کے موضوع پر جلسوں کا انعقاد کےا گےا جن میں موالیان نبی و علی ؑنے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ علمائے کرام ،واعظےن و ذاکرےن نے اسوہ ِامام ضامن پر روشنی ڈالتے ہوئے اس کی عملی پےروی کو دنےا و آخرت مےں کامےابی و سرخروئی اور ان کے دامن سے وابستگی کو ابدی نجات کی ضمانت قراردےا ۔ ہےئت طلبائے اسلامےہ کے زےر اہتمام عزاخانہ معصومہ قم راولپنڈی مےں منعقدہ محفلِ امام ضامن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید قمر حےدرزیدی نے کہاکہ اولےاءاللہ کےلئے جن اوصاف حمےدہ کا ہونا ضروری قرار پاےا ہے ان کے حقےقی مصداق آئمہ ہدیٰ علےھم السلام ہےں جن مےں سے اےک عظےم ہستی حضرت امام ضامن وثامن علی بن موسیٰ الرضا ؑ ہےں جن کا نام نامی علی ،کنےت ابو الحسن اور مشہور لقب رضا ہے ۔انہوںنے کہا کہ دنےائے اسلام کے اس عظےم ترےن ہےرو نے اپنے جد بزرگوار قرآن ناطق کی شہادت کے 16دن بعد گلستان حےات مےں قدم رکھ کر دنےائے علم و عرفان اور عالم شرف و فضل اور زہد و تقویٰ کو زےنت و افتخار بخشا ۔انہوں نے کہا کہ حضرت امام رضاؑ نے دےن و شرےعت کی تبلےغ و تروےج کے سلسلے مےں سنہرے اور گہرے اثرات ورثے مےں چھوڑے ۔آپ نے اپنے دور مےں ےہود و نصاریٰ ،کمےونسٹوں اور سوشلسٹوں کے ساتھ مباحثوں ،مجادلوں ،مناظروں سے انہےں زےر کےا اور علمی و روحانی قدر و منزلت سے ہمکنار کےا ۔تقریب سے مولانا ساجد عدنی ، احمد کاظم شیراز، جون علی مشہدی ، ذاکر مطیع الحسنین کاظمی ، چوہدری علی حیدر حیدری اور راجہ عبدالعلی نے بھی خطاب کیا۔جشن کے آخر میں ولادت پر نور حضرت امام علی رضا ؑ کا کیک کاٹا گیا۔دربار سخی شاہ پیاراؒ میںجشن امام ضامن ؑ کا جلسہ منعقد ہوا جسکی صدارت سجادہ نشین باوا سید قاسم علی شاہ کاظمی نے کی۔اس موقع پر علامہ سید مطلوب حسین تقی، ذاکر ناہید عباس جگ ، ذاکر عباس رضا جھنڈوی ، شاعر نوید عباس ، سید صغیر حسین کاظمی ، سید محمد عباس کاظمی، کمسن خطیب سید لطف علی شاہ کاظمی نے بھی جشن سے خطاب کیا۔آخر میں وطن عزیز پاکستان کی سلامتی و استحکام، عالم اسلام کی سربلندی اور پاک فوج کے دہشتگردی کیخلاف آپریشن رد الفساد اور خیبر 4کی کامیابی کیلئے دعا کی گئیں۔

مزیدخبریں