پشاور/ کوئٹہ (آئی این پی) قومی احتساب بیورو خیبر پی کے نے این ایچ اے کے ممبر یوسف علی اور ان کے بچوں کے نام منقولہ اور غیر منقولہ اثاثے منجمد کرنے کی درخواست دائر کردی ہے۔ احتساب جج نے ملزم یوسف علی اور ان کے بچوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل عدالت طلب کرلئے ہیں۔ ملزم پر الزام ہے کہ انہوں نے دوران ملازمت اپنے نام اور اپنے بچوں کے نام نوشہرہ اور دیگر جگہوں پر منقولہ اور غیر منقولہ غیر قانونی اثاثے بنائے ہیں۔ سابق ڈپٹی کمشنرکوئٹہ کے علاوہ دیگر اہم عہدیداران سے بھی تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کیس میں گرفتار ملزمان میں سے بعض نے وعدہ معاف گواہ بننے کی پیشکش کی ہے اور اس سلسلے میں مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ یاد رہے سرکاری اراضی خریداری میں 45 کروڑ روپے خورد برد کا انکشاف ہوا تھا۔
دائر
خیبر پی کے: سابق ممبر این ایچ اے یوسف، ان کے بچوں کے اثاثے منجمد کرنے کی درخواست دائر
Aug 06, 2017