مانچسٹر+لندن (عارف چودھری + نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم کو ایس ایم ایس کے ذریعے طلاق دی ہے۔ اس سوال پر کہ طلاق ایس ایم ایس کے ذریعے ہو جاتی ہے معروف عالم دین شاہ جہان مدنی نے کہا کہ طلاق ایس ایم ایس اور ٹیلیفون پر تین مرتبہ کہنے سے ہو جاتی ہے۔ فریال مخدوم نے عامر خان کو ٹیلیفون کرکے بچی کا واسطہ دیکر رشتہ بچانے کا کہا‘ لیکن عامر خان نے انکار کر دیا۔ برطانوی اخبار کے مطابق فریال نے کہا ہے کہ طلاق کے الفاظ کہے بغیر علیحدگی نہیں ہوتی جس پر عامرخان نے مسیج کے ذریعے طلاق‘ طلاق‘ طلاق لکھ کر بھیج دیئے۔ فریال عامر خان سے تعلقات بحال کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔ذرائع کے مطابق طلاق باہمی رضامندی سے نہیں ہوئی، معاملہ عدالت میں جائیگا۔ باکسر عامر خان کے اثاثوں کی مالیت اڑھائی کروڑ پائونڈ تک ہے۔ معاملہ عدالت گیا تو فریال اثاثوں پر دعویٰ کر سکتی ہے۔ برطانوی قانون کے مطابق فریال کو عامر کی آدھی دولت ملے گی۔
.فریال کا رشتہ بچانے کیلئے بچی کا واسطہ‘ عامر نے انکار کردیا
Aug 06, 2017