.71واں یوم آزادی ملی جو ش و جذبے سے منایا جائے گا، بھرپور تیاریاں جاری

Aug 06, 2017

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان کا 71واں یوم آزادی 14 اگست بروز پیر کوملک بھر میں ملی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔یوم آزادی منانے کی تیاریاں زور شور سے جاری ہیں۔ملک بھر کے شہروں، قصبوں علاقوں، گلی کوچوں، محلوں، شاہراہوں، عمارتوں اور دیگر مقامات کو انتہائی خوبصورتی کے ساتھ سجانے کا کام جاری ہے۔ سرکاری، نجی عمارتوں اور گھروں پر قومی پرچم لہرائے جائیں گے۔ایک طرف جشن آزادی شایان شان طریقے سے منانے کے لئے بھرپور تیاریاں جاری ہیں تو وہیں سرکاری ملازمین کیلئے بھی خوشخبری ہے اس مرتبہ یوم آزادی کے موقع پر 3 چھٹیاں ہوں گی۔ خیال رہے کہ اس مرتبہ 14اگست کا دن پیر کے روز آ رہا ہے جبکہ ہفتہ اور اتوار کے روز سرکاری ملازمین کی ویسے ہی تعطیلات ہوتی ہیں۔

مزیدخبریں