سانحہ ماڈل ٹاﺅن،عوامی تحریک کاسپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ

لاہور(صباح نیوز)سانحہ ماڈل ٹا¶ن واقعہ پر پاکستان عوامی تحریک نے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔عوامی تحریک اپنی درخواست میں پانامہ کیس کے طرز پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم قائم کرنے کی استدعا کرے گی۔ اس معاملے پر ڈاکٹر طاہر القادری نے لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی ہے۔ترجمان کے مطابق سانحہ ماڈل ٹا¶ن کے متاثرین کیلئے فیصلہ کن جدوجہد کریں گے۔ سربراہ عوامی تحریک پاکستان آ کر ”گو شہباز گو“ کا نعرہ لگائیں گے۔ طاہر القادری کے بھرپور استقبال کیلئے وسطی پنجاب کے کارکنوں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔
سانحہ ماڈل ٹا¶ن

ای پیپر دی نیشن