لاہور (کلچرل رپورٹر) اداکارہ صباچودھری شالیمار تھیٹر میں زیر نمائش۔ ڈرامہ ’’جھگڑاپیاردا‘‘میں کاسٹ ہوگئیں ۔انہوں نے گزشتہ روزمذکورہ ڈرامے میںاپنی پرفارمنس کاآغازکردیا۔صباچودھری کاکہناتھاکہ میں لاہورکے مختلف تھیٹروں میں سٹیج ڈرامے پیش کرچکی ہوں ۔میںنے ڈانس کی تربیت اپنی والدہ اداکارہ شاہینہ سے حاصل کی ہے ۔مجھے کلاسیکل ڈانس پسندہے اورمیں زیرنمائش ڈرامے میں کلاسیکل ڈانس پیش کررہی ہوں ۔ان کاکہناتھاکہ میں مجھے فلموں میں اداکاری کی بھی پیشکش ہورہی ہے ۔جب مجھے معیاری کردارملاتوفلمی سکرین پرجلوہ گرہونگی۔