لاہور (خبر نگار) بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے دس رکنی وفد کا لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کا دورہ۔ وفد کی قیادت بی ڈبلیو ایم سی ے چئیر میں اور مئیر بہاولپور عقیل نجم نے کی ، وفد میں ممبر بورڈ آف ڈائیریکٹر ایم پی اے فوزیہ ایوب، ایم پی ایے میاں شعیب اویسی، ڈپٹی مئیر ملک منیر اقبال اور ایم ڈی بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی محمد نعیم اختر بھی شامل تھے۔ وفد کو لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی اور لاہور میں صفائی ستھرائی کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہناتھا کہ اِس جدید وڈیو وال کی وجہ سے لاہور میں ہماری مانیڑنگ کے سلسلے میں بہت بہتری آئی ہے۔