ورلڈ سکس ریڈ بال سنوکر :پاکستان کے بابر مسیح سیمی فائنل میں پہنچ گئے

لاہور(نمائندہ سپورٹس) ورلڈ سکس ریڈ بال سنوکر چیمپین شپ میں پاکستان کے بابر مسیح نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا ہے۔ بابر مسیح نے کوارٹر فائنل میں ہانگ کانگ کے چا ہون کو 5-4 کے فریمز سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی جہاں ان کا مقابلہ بھارت کے کیمل چاولہ کیساتھ ہو گا۔دوسری جانب اسی ٹورنامنٹ میں شریک ایک اور پاکستانی محمد آصف کو کوارٹر فائنل میں شکست ہو گئی ہے جس کے ساتھ ہی اس ٹورنامنٹ میں ان کا سفر اختتام پذیر ہو گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...