لاہور(نمائندہ سپورٹس )پاکستانی سپنر شاداب خان نے کیریبئن پریمیئر لیگ کے پہلے ہی میچ میں بہترین کے کھلاڑی کا ایوارڈ حاصل کر لیا۔ افتتاحی میچ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔شاداب کی شاندار باؤلنگ کے باعث سینٹ لوشیا کی ٹیم مقررہ اوورز میں نو وکٹوں پر 132 رنز بنا سکی۔ کامران اکمل نے پانچ رنز بناسکے۔شاداب نے پندرہ رنز کے عوض دو وکٹیں ‘14 ڈاٹ بالز کرائیں۔ ٹرینباگو کے برینڈن میکلم اور کولن منرو نے ٹیم کو 11ویں اوور میں ہی کامیابی سے ہمکنار کرا دیا۔میکلم نے 27 گیندوں پر 58 جبکہ منرو نے 39 گیندوں پر 66 رنز بنائے۔شاداب خان کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔