سمر باکسنگ ٹورنامنٹ ‘سائوتھ جونیئر، ویسٹ یوتھ کلاس کا چیمپئن

کراچی(اسپورٹس رپورٹر)سابق اولمپیئن باکسر عبدالرشید قنبرانی نے کہا ہے کہ سندھ باکسنگ کا گڑھ اور لیاری منی کیوبا ہے جس نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر وطن عزیز کے سبز ہلالی پرچم کو بلند رکھا وہ استاد علی محمد قنبرانی باکسنگ ککری گرائونڈ لیاری میں سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن کے زیر اہتمام اور نیشنل بینک آف پاکستان کے تعاون سے دو روزہNBP سمر کراچی باکسنگ ٹورنامنٹ کے فائنل مقابلوں کے اختتام پر تقسیم انعامات کے موقع پر خطاب کررہے تھے۔اس موقع پر سابق اولمپیئن ملنگ بلوچ نے سائوتھ باکسنگ کے صدر رسول بخش،سیکریٹری سندھ باکسنگ ایسو سی ایشن بلوچ، سیکریٹری سائوتھ عبدالرزاق موجود تھے جبکہ ریفری ججز کے فرائض رسئم بلوچ،شمر محمد،نواب علی، نور پاشا، خالد اکبر علی، موسی قنبرانی، یونس قنبرانی نے انجام دیئے دو روزہ ٹورنامنٹ مین کراچی کے5اضلاع کے65باکسرز نے حصہ لیا کراچی سائوتھ جونیئر کلاس نے3گولڈ، ایک سلور لے کر پہلی، ویسٹ نے 3گولڈ لے کر یوتھ کلاس مین پہلی پوزیشن حاص کی ۔جونیئر کلاس میں46 کے جی مین تابش(سائوتھ) نے شہروز(ویسٹ) کو3-0،48کے جی میں عمران (سائوتھ) نے شیراز رانا(ویسٹ) کو2-1سے،50 کے جی میں بلال(ویسٹ ) نے منیر کچھی(سائوتھ) کو2-1 سے،52کے جی مین نجات(سائوتھ) نے سمیر(ملیر) کو 2-1سے ہرادیا۔ جبکہ یوتھ کلاس میں49 کے جی میں ساجد رشید(سائوتھ) نے شہباز(ملیر) کو2-1سے،52کلو گرام میں واصف رحمن (ایسٹ) نے محمد اسمعیل(سائوتھ) کو2-1 سے ، 56 کے جی میں نصیب احمد( ویسٹ نے) عبید خان(ایسٹ) کو 2-1 سے،60کے جی میں محمد یونس(ویسٹ) نے اظہر علی(سائوتھ) کو3-0سے،64کے جی میں شاہد خان(ویسٹ) نے قبیر(سائوتھ) کو3-0سے،69کے جی میں حماد حسین(ایسٹ) نے قیصر قلندر(ویسٹ) کو3-0سے ہرادیا۔

ای پیپر دی نیشن