دفاعی چمپئن حیدرآباد ڈسٹرکٹ نے چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز برقراررکھا

حیدرآباد(نامہ نگار)ریجنل انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ چمپئن شپ‘ دفاعی چمپئن حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹیم نے 6میچوں میں 58پوائنٹس حاصل کرکے چمپئن شپ جیتنے کا اعزاز برقراررکھا۔آخری میچ میں حیدرآباد نے میرپورخاص کو 7وکٹوں سے شکست دے دی۔پی سی بی کے زیر اہتمام حیدرآباد ریجن انٹر ڈسٹرکٹ سینئر کرکٹ چمپئن شپ کے چھٹے اور آخری رائونڈ میچ میں میرپورخاص ڈسٹرکٹ کی ٹیم نے حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے خلاف میونسپل اسپورٹس کمپلیکس گرائونڈ میں 149رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، ریحان نظام 43، محمد بہزاد 37اور محمد شاول 23رنز بناکر نمایاں رہے، حیدرآباد کے آصف محمود نے 45رنز دے کر 5 محسن خان نے42اوراسد ملک نے بالترتیب3اور2وکٹ حاصل کی۔جواب میں دفاعی چمپئن حیدرآباد نے 265رنز بناکر 116رنز کی سبقت حاصل کرلی۔ دانیال راجپوت نے 76، محمد قذافی49، ناصر اویس44اور عبدالرافع 26رنز بنائے۔ ریحان نظام نے6جبکہ شیران ملک نے 3وکٹیں حاصل کیں۔ میرپورخاص پہلی اننگ کے خسارے116رنز کے بعد دوسری اننگ میں34.5اوورز میں 200رنز بناکر آئوٹ ہوگئی، غلام عباس 67، محمد سلیمان33، ریحان نظام الدین 28اور نعمت اللہ24رنز بناکر نمایاں رہے۔ کپتان ناصر اویس نے 6 محسن خان نیاسد ملک نے2اور1وکٹ حاصل کی۔ حیدرآباد ٹیم کو ریجنل چمپئن شپ جیتنے کیلئے 85رنز کا حدف ملا جو حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے بیٹسمینوں نے3وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرتے ہوئے 7وکٹوں سے کامیابی حاصل کرکے حیدرآباد ریجنل چمپئن شپ 2018جیتنے کا اعزاز برقرار رکھا، حیدرآباد کے محمد قذافی اوردانیال راجپوت نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 38اور32رنز بناکر ناٹ آئوٹ رہے، میرپورخاص کے رمیش نے2وکٹ حاصل کی، میچ کے امپائر نذیر بٹ، عقیل عادل جبکہ آفیشل اسکورر عاطف بلوچ تھے، میچ کے اختتام پر حیدرآباد ڈسٹرکٹ کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر شکیل قریشی، صدر ڈی سی اے میرپورخاص واحد حسین پہلوانی، کریم وسان اور نیاز محمد قریشی نے حیدرآباد ٹیم کے کھلاڑیوں، منیجر صادق شیخ اور کوچ ارشد نویدکو شاندار انداز میں اپنے اعزاز کا دفاع کرنے پر مبارکباد پیش کی۔
حیدرآباد ڈسٹرکٹ ٹیم

ای پیپر دی نیشن