نگران حکومت نے غیرجانبداری کا مظاہرہ کیا: حسن عسکری

لاہور(خصوصی رپورٹر) نگران وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری نے کہاہے کہ نگران حکومت نے الیکشن کے دوران عوام کے جان ومال کی حفاظت اور امن وامان کے قیام کو یقینی بنایا اور شفاف اور منصفانہ الیکشن کروا کر اپنی قومی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کی ہے۔انہوںنے کہاکہ انتخابات کے دوران متعلقہ اداروں اور محکموں نے پیشہ وارانہ انداز میں فرائض سرانجام دئیے اور جو ذمہ داری ملی تھی اس میں سرخرو رہے ہیںَالیکشن کے پرامن انعقاد پر اللہ تعالی کا شکر بجا لاتے ہیں۔نگران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ نگران حکومت نے آزادانہ اور شفاف انتخابات کروا کرقومی ذمہ داری ایمانداری کیساتھ ادا کی اورانتخابی عمل کے دوران مکمل طورپر غیر جانبداری کا مظاہرہ کر کے ایک مثال قائم کی ہے۔انہوں نے کہا کہ نگران حکومت نے تمام تر وسائل استعمال کر کے صوبے کے عوام کو بلاخوف و خطراپنا حق رائے دہی استعمال کرنے کا موقع فراہم کیا اور انتخابات کے شفاف ، پرامن اور غیرجانبدارانہ انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے تمام متعلقہ اداروں نے بھی اپنا بھرپور کردار ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ نگران حکومت کی انتھک کاوشوں اور محنت کا پھل عوام کو جمہوری عمل کے تسلسل کی صورت میں ملا ہے۔
نگران وزیراعلیٰ

ای پیپر دی نیشن