پی ٹی آئی کا 174 ارکان کا دعویٰ‘ لیکن ”ٹارگٹ“ محفوظ نہیں

اسلام آباد ( محمد نوازرضا‘ وقائع نگار خصوصی) تحریک انصاف نے حکومت سازی کے لیے 174 کا ٹارگٹ پورا کرنے کا دعوی کررہی ہے لیکن یہ محفوظ ”ٹارگٹ“ نہیں پی ٹی آئی کراچی اور ایم کیو ایم کے درمیان دیرینہ مناقشت ایم کیو ایم کو تحریک انصاف سے دور کرنے کا باعث بن سکتی ہے ایم کیو ایم کو تحریک انصاف کی حمایت سے دستبردار کیلئے رابطے کئے جارہے ہیں تاحال بلوچستان نیشنل پارٹی کو تحریک انصاف کورام نہیں کرسکی عمران خان ‘ اختر مینگل سے ملاقات کیلئے بلوچستان ہاو¿س نہیں گئے اس لیے عمران خان بمشکل دو زائد ارکان سے تحریک انصاف کے سرپر ”وزارت عظمیٰ کا تاج“ سجانے کا رسک لے رہی ہے ضمنی انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی پارلیمانی قوت میں اضافہ ہوسکتا ہے سپیکر کے انتخاب کے بعد ایک ووٹ مزید کم ہو جائے گا۔ سپیکر اس وقت اپنا ووٹ استعمال کرتا ہے جب اس کی ووٹ فیصلہ کن حیثیت رکھتی ہو۔
محفوظ ٹارگٹ

ای پیپر دی نیشن