ٹھٹہ کے دیہات میں خسرہ کی وبائ، 4بچے ہلاک

Aug 06, 2018

ٹھٹھہ(بیورو رپورٹ)بڈوٹالپر شہر کے قریب گوٹھ احمد علی تا پر میں دو دن کے دوران خسرہ کی بیماری کے باعث 4 بچے ہلاک ہوگئے جبکہ درجنوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔ خسرہ سے ہلاک ہونے والوں میں5 سالہ مشتاق ایک سال کی حسینہ‘3 سال کا شہباز اور چار سال کی فاطمہ شیخ شامل ہیں۔ چار بچوں کی ہلاکت پر گائوں میں سوگ کا سماں ہے۔ جبکہ محکمہ صحت نے تاحال متاثر گوٹھ میں علاج کے لئے ڈاکٹروں کی ٹیم روانہ نہیں کی ہے۔

مزیدخبریں