انجینئرڈ انتخابات، ملکی مفادات کی خاطر تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں: رانا طا رق

رائیونڈ (نامہ نگار) مسلم لیگ ن کے رہنما ایم پی اے کرنل (ر) رانا محمد طارق نے کہا ہے کہ الیکشن میں عوام نے ثابت کر دیا ہے کہ نواز شریف کی محبت ان کے دلوں سے کوئی نہیں نکال سکتا۔ ہم انجینئرڈ کرپشن کے ذریعے ہونے والے انتخابات کو نہیں مانتے مگر ملکی مفاد کے پیش نظر ن لیگ تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔نواز شریف سے خوفزدہ لیگ ن لیگ کو انتقام کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ مگر ملکی سالمیت کی حفاظت کے لیے لگائے گئے اس پودے کو پروان چڑھنے سے کوئی نہیں روک سکتا۔ کئی حلقوں میں دوبارہ گنتی نے نام نہاد تبدیلی کا پول کھول کر رکھ دیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن