دھاندلی زدہ انتخابات کو شفاف کہنا جمہوریت کی توہین ہے: عدنان ہنجرا

Aug 06, 2018

لاہور (پ ر) مسلم لیگ ن لاہور کے رہنما چودھری عدنان اصغر ہنجرا نے کہا ہے کہ مبینہ دھادل شدہ الیکشن کو شفاف کہنا جمہورت اور عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے اور ووٹ کی عزت کی صریحاً پامال ہے۔ اگر عمران خان کہتے ہیں کہ جو جہاں دھاندل کا الزام لگائے گا وہ حلقہ کھول دیا جائیگا تو لاہور کا حلقہ NA131 میں دوبارہ گنتی کروائی جائے تو پتہ چل جائیگا کہ خواجہ سعد رفیق بھی کامیاب ہوئے ہیں۔ لاہور کی عوام نے نواز شریف اور شہباز شریف کی قیادت پر مکمل اعتماد کرتے ہوئے ووٹ دئیے مگر افسوس خلائی مخلوق نے اس مینڈیٹ کو تبدیل کر دیا جس سے مسلم لیگ ن کی واضح جیت شکست میں تبدیل ہو گئی۔ اگر دوبارہ شفاف انتخابات ہوئے تو مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہو گی اور مینڈیٹ تبدیل کرنے والوں کو پتہ چل جائیگا کہ پنجاب کی غیور عوام آج بھی میاں برادران سے بھرپور محبت کرتے ہیں۔

مزیدخبریں