عمران خان کا مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب پورا کرینگے: اعجاز چودھری

Aug 06, 2018

لاہور(خصوصی نامہ نگار) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما و سابق صدر پنجاب اعجازاحمد چوہدری نے پنڈدادنخان سے ایم این اے فواد چوہدری کی جانب سے جہلم میں پی ٹی آئی کی شاندار کامیابی اور حلقہ کی عوام کا شکریہ ادا کے حوالے سے جلسے میں خصوصی شرکت کی اس موقع پر اعجاز چوہدری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ فواد چوہدری اور ان کی ٹیم کو الیکشن میں کامیابی پر مبارکباد پیش کرتاہوں، عوام کے دیے ہوئے مینڈیٹ کے مطابق عمران خان کا مستحکم اور خوشحال پاکستان کا خواب ہر حال میں شرمندہ تعبیر کریں گے اور ہر شہری کو اُس کے بنیادی شہری وآئینی حقوق فراہم کریں گے، پی ٹی آئی کی 22برسوں طویل جدوجہد کے بعد قوم کی تقدیر بدلنے کا وقت آگیا ہے جس کیلئے کپتان کے ویژن کو کامیاب کرنا ہوگا، قوم کو ترقی اور خوشحالی کی راہ سے بھٹکانے والوںکو سیاسی رسوائی کے علاوہ کچھ ہاتھ نہیں آئے گا، تحریک انصاف 25جولائی کے انتخابی نتائج کی روشنی میں وفاق اور صوبوں میں حکومتوں کے قیام کیلئے مطلوبہ اکثریت حاصل کر چکی ہے،تحریک انصاف کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں پر اُترنے والوں کو عوام نے مسترد کر دیا اب اُن کے پاس تحریک انصاف کے مینڈیٹ کا احترام کرنے کے سوا کوئی چارہ نہیں۔

مزیدخبریں