تحریک انصاف نے خریدو فروخت کی سیاست کے سارے ریکارڈ توڑ دئیے : عزیز الرحمٰن چن

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمن چن نے کہا ہے کہ عمران خان سیاسی بصیرت سے نابلد ہیں انہیں سیاست کی تعلیم حاصل کرنے کی ضرورت ہے عمران کی ہٹ دھرمی اور گالم گلوچ کے رویے نے ملک میں سیاسی بحران پیدا کر دیا ہے اکثریت حاصل کرنے کے باوجود تحریک انصاف حکومت بنانے سے قاصر ہے۔ تحریک انصاف میں دھرے بندی اور ٹوٹ پھوٹ شروع ہو چکی ہے تحریک انصاف نے خریدوفروخت کی سیاست میں پچھلے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ تحریک انصاف لوٹوں اور بگوڑوں کی جماعت بن چکی ہے۔ محمد اشرف بھٹینے کہا ہے کہ الیکشن کے دوران عمران خان اپنے ہر جلسے میں عوام سے اپیل کرتے رہے ہیں کہ آزاد الیکشن لڑنے والوں کو کسی بھی قیمت پر ووٹ نہ دینا لیکن اب وہ انہی آزاد لوگوں کو اپنے خریدار جہانگیر ترین کے زریعے کروڑوں روپے کی بولیاں لگا کر انہی آزاد اور ایم کیو ایم کے سہارے اپنی حکومت بنانے جا رہے ہیں۔ اس وقت ہم کہتے ہیں کہ یہ یوٹرن خان ہیں اور روزانہ یو ٹرن لیتے ہیں ماضی میں ایم کیو ایم پر لندن میں کیس کرنے والے عمران خان نے ان سے بھی ہاتھ ملا لیا ہے اور جب کراچی میں تحریک انصاف کی خاتون کارکن نسیم زہرا قتل ہوئی تھیں تواس وقت بھی انہوں نے اس کا الزام ایم کیو ایم پر لگایا تھا لیکن آج کرسی کی خاطر ان سے ہی معاہدہ کرکے بیٹھ گئے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...