شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی ) شیخوپورہ میں انسداد پولیو مہم آج 6 اگست سے شروع ہو رہی ہے جو 10 اگست تک جاری رہے گی۔رواں سال انسداد پولیو مہم میں 142441 بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ اظہر حیات نے ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں انسداد پولیو مہم سے متعلق ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں اے ڈی سی(جی) واصف بشیر کھوکھر، اے ڈی سی(فنانس اینڈ پلاننگ) محبوب عالم، تمام اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، سی ای او ( ہیلتھ) ڈاکٹر مسعود طارق، سی ای او (ایجوکیشن) مقبول احمد شاکر، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ حمزہوٹو، ڈاکٹر زنیرہ، ڈاکٹر جمیل، ڈاکٹر عادل شہزاد، ڈی او (انفارمیشن) اور دیگرمتعلقہ افسران نے شرکت کی۔
شیخوپورہ میں ایک لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر
Aug 06, 2018