رائیونڈ (نامہ نگار) تحریک انصاف کے رہنما چوہدری آصف علی سندھو نے کہا ہے کہ ہماری حکومت ایسے اقدامات کرے گی جس سے نوکریاں پیدا اور عوام برسرروزگار ہوں۔ ملک میں غربت وجہالت اور دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے عمران خان نے قوم کے سامنے جو اصلاحات رکھی ہیں، ان پر پورا عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس سلسلہ میں ہوم ورک مکمل کیا جاچکا ہے۔موجودہ انتخابات میں تحریک انصاف کی تاریخ ساز فتح پارٹی چیئرمین عمران خان کی محنتوں کا ثمر ہے۔ پی ٹی آئی کی جیت پوری قوم کی جیت ہے۔