ن لیگ اپوزیشن میں رہنے کی عادت اپنائے: بریگیڈیئر(ر) اعجازشاہ

Aug 06, 2018

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء نومنتخب ایم این اے بریگڈیئر (ر)اعجاز شاہ نے کہا ہے کہ عمران خان پہلے بھی اپوزیشن میں تن تنہا کھڑے تھے۔ ن لیگ کو اب اپوزیشن میں رہنے کی عادت ڈالنی چاہیے کیونکہ اب عمران خان سے اقتدار چھیننا ان کے بس میں نہیں ہے پنجاب کو جاگیر سمجھنے والے یہ بھی جان لیں عوام اب جاگ گئے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیخوپورہ میں ’’نوائے وقت‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوںنے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کا انتخاب کرکے ایک بڑی ذمہ دارہی ڈالی ہے ہر شہری کو بنیادی انسانی حقوق کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ملکی ترقی و خوشحالی روزگار اور گھروں کی فراہمی سمیت ہر وعدہ پورا کریں گے۔

مزیدخبریں