شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مرکزی انجمن تاجراں کی سپریم کونسل کے چیئرمین چوہدری طاہر مجید نے کہا کہ چلاس اور دیامر میں گرلز سکول نذر آتش کرنا تعلیم دشمنی ہے۔ عالمی سازشیں ناکام بنانے والے قومی اتحاد کی ضرورت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غلہ منڈی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر رانا محمد اشرف خان ،ملک محمد بوٹا،میاں عبدالرشید، سکندر مجید اور دیگر بھی موجود تھے۔انہوںنے کہا کہ امریکہ اور بھارت کو پاکستان کی چین روس سے بڑھتی ہوئی قربت گوارہ نہیں۔ انہوں نے کہا کہ گرلز سکول جلانے کے افسوسناک واقعہ میں جو بھی قوتیں ملوث ہے انہیں بے نقاب کیا جائے۔
سکول نذرآتش کرنا تعلیم دشمنی ہے: مرکزی انجمن تاجران
Aug 06, 2018