منفی ہتھکنڈوں سے پیپلزپارٹی کو ختم نہیں کیا جاسکتا: جمیل منج

رائے ونڈ (نامہ نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما رانا جمیل احمد منج نے کہا کہ پیپلز پارٹی کسی صورت ملکی نظام کو عدم استحکام سے دوچار ہوتے ہوئے نہیں دیکھ سکتی ،ہم پارلیمنٹ کے فورم اور پارلیمنٹ کے باہر انتخابی دھاندلی کے خلاف احتجاج جاری رکھیں گے ،انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو منفی ہتھکنڈوں سے ختم نہیں کیا جاسکتا ،موجودہ الیکشن پاکستان میں انتخابی دھاندلی کی بدترین مثال ہیں۔پیپلز پارٹی کے مخالف امیدواروں کو کامیاب کروانے کیلئے پارٹی کے ووٹوں کو ہزاروں کی تعداد میں مسترد کیا گیا،انہوں نے کہا کہ بیرونی طاقتوں کے ایماء پر بنائی جانے والی حکومت کو سامراجی قوتوں کی مداخلت سے باز رکھنے کیلئے تمام وطن پرست جماعتوں کو اتحادویگانگت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

ای پیپر دی نیشن