لاہور (پ ر) الرحمان گارڈنز فیز4 کینال روڈ پر سہ پہر 3 بجے سے گئی بجلی بحال نہیں ہو سکی، حبس کے موسم میں مکین بے حال ہو گئے۔ مکینوں کا کہنا ہے متعلقہ شکایات دفتر میں درخواستیں دینے کے باوجود لیسکو عملہ نے بجلی کی بحالی کے لئے کوئی اقدامات نہیں کئے علاوہ ازیں مکینوں نے کہا کہ بجلی کے وولٹیج کی کمی بیشی بھی معمول ہے جس سے الیکٹرانکس اشیا جلنے سے لاکھوں روپے کا نقصان برداشت کر چکے ہیں، مکین سراپا احتجاج ہیں۔ انہوں نے حکام سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔