لاہور (پ ر) تحریک انصاف کے کارکن میاں افضل نے کہا ہے کہ عمران خان کو 22سال کی انتھک محنت کے بعد صلہ ملہ ہے عمران خان نے پاکستان کو ذہنی غلامی سے نجات دلا کر عوام میں شعور پیدا کیا ہے۔ اور سندھی، بلوچی، پٹھان، پنجابی، سرائیکی سب کو متحد کیا ہے اور ایک قوم بنا دی ہے۔ اور اب ہر پاکستانی قوم کو سمجھ آگئی ہے کہ تحریک انصاف اور نو منتخب وزیر اعظم پاکستان کے لیے دن دگنی رات چوگنی محنت کر کے ترقی کی طرف گامزن کر دیں گے اور پوری دنیا میں پاکستان کا نام ہو گا اور پاکستانی پاسپورٹ کی عزت ہوگی اور ملک دشمن عناصر کو ختم کریں گے۔