لاہور (پ ر) ممتاز مذہبی سکالر پروفیسر ڈاکٹر علامہ محمداسلم صدیقی نے جامع مسجد حجاز گلبرگ میں درس قرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مکمل ضابطہ حیات ہے‘ یہ مومنو کیلئے مکمل رہنمائی ہے۔ فرمایا کہ اے ایمان والو تم اللہ کے انصاف کیلئے صحیح گواہی دینے سے گریز نہ کیا کرو بلکہ حق اور سچ کوکبھی ہاتھ سے نہ چھوڑو کیونکہ یہی قرآن فرماتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ گواہی کے متعلق ہمارے دین اسلام نے واضح کردیا کہ اے ایمان والو! تم حق اور سچ کی گواہی دیا کرو تاکہ کسی دوسرے کی حق تلفی نہ ہو‘ چاہے یہ گواہی تمہارے خلاف ہی کیوں نہ ہو‘ چاہے یہ گواہی تمہارے قرابت داروں کے خلاف ہی کیوں نہ ہو۔ اسلام ہمیں ثابت قدمی پر رہنے کی تلقین کرتا ہے اور عدل وانصاف پر قائم رہنے کی بھی تلقین کرتا ہے۔