فیروز والا (نامہ نگار) تحصیل فیروز والا اور مریدکے ایریا میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار ہو گئی۔ ضلعی انتظامیہ کارروائی کرنے کی بجائے کاغذی حد تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔ شہری آبادی کو سنگین خطرات لاحق ہو گئے۔ شہری حلقوں نے کمشنر لاہور ڈویژن سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کی جائے۔ بعض سرکاری اہلکار غیر قانون دھندہ کرنے والوں سے منتھلی حاصل کر رہی ہے جس کی وجہ سے انکے خلاف کارروائی نہ کی جا رہی ہے۔
فیروز والا: غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھرمار بعض جگہوں پر منتھلیاں لینے کا بھی انکشاف
Aug 06, 2018